(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی عدالت نے دو صہیونی فوجیوں اور ایک غیر قاونی صہیونی آباد کار کو جہنم واصل کرنے کے الزام میں فلسطینی نوجوان کو چار مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
28 نومبر 2019ء کو دو صہیونی فوجیوں اور ایک غیر قانونی آبادکار کو ہلاک کرنے کے الزام میں صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے "کوبر "قصبے سے تعلق رکھنے والے نوجوان عاصم عمر البرغوثی کو گرفتارکیا اور صہیونی فوجی عدالت میں ان پر مقدمہ چلایا گیا ۔
صہیونی استغاثہ نے عاصم عمر البرغوثی پر تین اسرائیلیوں کو ہلاک کرنے کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں سمیت 12 اسرائیلیوں کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے کا بھی الزام عائد کیاگیا تھا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عاصم عمر البرغوثی کے آبائی گھر کو بھی صہیونی فوج نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے مسمار کردیا تھا جس کے بعد ان کے گھر انے نے عارضی خیموں میں پناہ لی لیکن اس کو بھی صہیونی فوج کی جانب سے مسمار کردیا گیا تھا ۔