• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 18 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی صحافی : قاتل فوجی یونٹس کمزور، افرادی قوت اور سازوسامان کی کمی

لیمور کے مطابق صہیونی فوج اس وقت اپنے سازوسامان اور انسانی وسائل میں ایک بڑے مسئلے سے دوچار ہے جسے بعض حلقے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔

جمعرات 25-09-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صربیا کا صہیونی ریاست کو اسلحہ فراہم بند کرنے کا فیصلہ ، فلسطینی گروہوں کا خیر مقدم
0
SHARES
159
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) صحافی یوآف لیمور نے فوج کے ایک خفیہ راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ بہت کم لوگ اس خبر کی مکمل تفصیلات سے آگاہ ہیں اور وہ خود بھی حفاظتی وجوہات کی بنا پر اس مسئلے کے تمام پہلو بیان نہیں کر سکتے۔

لیمور کے مطابق صہیونی فوج اس وقت اپنے سازوسامان اور انسانی وسائل میں ایک بڑے مسئلے سے دوچار ہے جسے بعض حلقے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔ انسانی وسائل کی کمی نے سفاک اسرائیلی آرمی کو فوجی کاروائیوں کی انجام دہی اور طویل مدت میں مقررہ معیار پورا کرنے کی صلاحیت سے محروم کر دیا ہے۔

لیمور نے مزید بتایا کہ یہ مسئلہ صرف ایک یا دو یونٹ تک محدود نہیں بلکہ متعدد یونٹس سے متعلق ہے۔ کچھ یونٹس ہتھیاروں سے محروم ہیں ،کچھ میں پرزے نہیں اور کچھ میں دونوں کی کمی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قاتل جنگی وزارت اور صہیونی فوج اس خلا کو پر کرنے کی اضافی کوششیں کر رہے ہیں تاہم اب تک کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

لیمور کا کہنا ہے کہ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جو یونٹس موجودہ وقت میں لڑ رہی ہیں یا مستقبل میں لڑائی میں حصہ لینے والے ہیں وہ مکمل طور پر لیس نہیں ہیں جو براہ راست نتائج پر اثر ڈال سکتا ہے اور ممکنہ طور پر جانی نقصان میں اضافے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

اسی حوالے سے عبری روزنامہ معاریو نے افشاء کیا کہ صہیونی سکیورٹی اداروں نے جنگی مجرم نیتن یاہو کو اطلاع دی ہے کہ موجودہ حالات میں فوری طور پر جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچنا ضروری ہے۔

Tags: سازوسامان کی کمیصہیونی صحافیصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینقاتل فوجی یونٹسکمزور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.