(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں نوجوان نے اپنے بھائی کی صہیونی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف صہیونی جیل کے سامنے احتجاجی خود سوزی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزقابض ریاست اسرائیل میں جینن میں فلسطینی نوجوان نے اپنے بھائی کی صہیونی غیر قانونی حراست کے خلاف رہائی کی اپیل کی جسے قابض جیل حکام نے نامنظور کردیا تاہم نوجوان نے احتجاجی طور پر خود کوآگ لگالی۔
واضح رہے کہ صہیونی جیل کے سامنے احتجاج کےدوران خود کو آگ لگانے والے فلسطینی نوجوان کا گرفتار ہونے والا بھائی کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہے جسے صہیونی فوج کی جانب سے بغیر کسی جرم کے حراست میں لیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی نوجوان کی جانب سے قابض جیل انتظامیہ کے سامنے خود سوزی سے قبل متعدد بار کینسر کے مریض بھائی کی رہائی کے لیے احتجاج کیا گیا تھا جسے مسلسل نا منظور کیا جاتا رہا تھا جس کے بعد بالآخر بے بس فلسطینی نوجوان نے بھائی کی صہیونی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف خود کو آگ لگالی۔