(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے فلسطینی باشندے حسام القواسمی کی بیٹی نے ہائی اسکول کے امتحانات میں 69 فیصد نمبر حاصل کرلئے۔
حسام القواسمی پر صہیونی ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتارکیا تھا اور فوجی عدالت سے انھیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ، ان تمام مصائب کے باوجود ان کی بیٹی تسنیم القواسمی نے تعلیم جاری رکھی اور آج ہونے والے امتحانات کے نتائج کے اعلان میں 69.6 فیصد نمبرحاصل کئے ۔