(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست میں ایک ماہ کے اندر اسرائیلی حکا م کےہاتھوں فلسطینیوں پر جاری مظالم میں 5 بے گناہ افراد کی شہادت، سینکڑوں لوگ چھتوں سےمحروم کر دیے گیے ہیں جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ روز عبداللہ الحورانی فلسطینی مرکز برائے علوم و دستاویزات کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ فروری کے دوران قابض صہیونی کی پر تشدد کارروائیوں میں بے گناہ پانچ فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بلدیاتی ادارےکے احکامات پر قابض فوج نے 177 فلسطینی باشندوں کے مکانات کومسمار کردیا۔
رپورٹ میں شہید ہونے والے 5 فلسطینیوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں جبکہ اس دوران اسرائیلی فوج اور پولیس نے تمام فلسطینی علاقوں میں تقریبا 4 440 شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں سے 3 افراد کا تعلق غزہ کی پٹی سےہے۔