(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں 18افراد پر مشتمل فلسطینی خاندان کھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کر نے پر مجبور
ذرائع کے مطابق قابض ریاست میں صہیونی بلدیہ کے حکم پر قابض فوج نے العیسویہ کے رہائشی اسکول ٹیچر کے گھر کو بھاری بلڈوزروں کی مدد سے منہدم کردیا جس کے نتیجے میں 18افراد پر مشتمل فلسطینی خاندان بے گھر ہوکر کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پرمجبور ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق غاصب فوج نے فلسطینی استاد خالد الزھار کے گھر کے انہدام سے قبل چندمنٹ کی مہلت فراہم کی جس میں مجبور فلسطینی گھر کا برائے نام سامان اکٹھا کر سکا جس کے بعد صہیونی فوج نے بلڈوزروں کی مدد سےالزھار کے مکان کو مسمارکرنا شروع کر دیا۔
صہیونی بلدیہ کے مطابق الزھار کے پاس مکان کی تعمیر کا قانونی اجازت نامہ موجود نہ ہونے کے باعث ان کا غیر قانونی گھر گرایا گیا ہے جبکہ الزھار کا کہنا ہے کہ ان کے پاس گھر کااجازت نامہ موجودتھا جسے صہیونی بلدیاتی ادارے نے نامنظور کر تے ہوئے ان کے گھر کی مسماری کا حکم جاری کیا ۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں صہیونی فوج نے متعدد فلسطینی گھروں کو غیر قانونی قرار دےکر مسمار کردیا ہے۔