(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صائب عریقات نےکہا ہےکہ شہداء کے جسد خاکی کو اپنی تحویل میں رکھنا اور لواحقین کےحوالے نہیں کرنا ایک غیر انسانی فعل ہے، اسرائیل انسانیت کے نام پر بدنما داغ ہے۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب عريقات نے 23 جون کو صہیونی پولیس کے ہاتھوں شہید کئے جانے والے 27 سالہ نوجوان احمد مصطفیٰ عریقات کے جسد خاکی کو تاحال لواحقین کے حوالے نا کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 14 روز گزرگئے ہیں لیکن صہیونی فوج نے شہید کا جسد خاکی لواحقین کے حوالے نہیں کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔
انھوں نے صہیونی تحویل میں 63فلسطینی شہدا ء کے جسد خاکی کی ان کے لواحقین کو فراہمی کیلئے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے اس غیر قانونی اقدام پر جواب طلب کیا جائے ۔