(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) سادہ لباس میں ملبوس صہیونی فو ج کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریبی شہر سے دو فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی خفیہ ایجنسی کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی شہر جنین میں کے قصبے قباطیہ سے دو فلسطینی نوجوانوں کو اغواکیا جس میں سے ایک نوجوان کی شناخت سلمان تزارزہ کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔
سادہ لباس میں ملبوس خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے سلمان تزارزہ کو ان کے گھر سے اغواکیا جبکہ دوسرے نامعلوم فلسطینی نوجوان کو راستے سے اغواکیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔