(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں غزہ کے علاقے میں جہاں 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینی آباد ہیں ، کورونا وائرس سے بچاؤ کی پانچ ہزار ویکسین میں سے ابھی کوئی ویکسین نہیں ملی ہے تاہم صہیونی وزارت صحت کے مطابق علاقے میں اس وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے 53000 سے زیادہ متاثرین اور کم سے کم 537 اموات کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں گذشتہ روز غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بھیجی گئی کوروناوائرس سے بچاؤں کی دوہزار خوراکیں سرحد پر ہی قابض فوج کے ہاتھوں روکی جانے کے بعد غزہ کے علاقے خان یونس میں میڈیکل ٹیمیں محصور علاقے میں وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام اوراس کے مزید پھیلنے پر قابو پانے کے اقدامات کے تحت فلسطینی شہریوں سے کورونا کے ٹیسٹ کی صورت میں نمونے لینےپر ہی اکتفاکر تے ہوئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں غزہ کے علاقے میں جہاں 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینی آباد ہیں ، کورونا وائرس سے بچاؤ کی پانچ ہزار ویکسین میں سے ابھی کوئی ویکسین نہیں ملی ہے تاہم صہیونی وزارت صحت کے مطابق علاقے میں اس وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے 53000 سے زیادہ متاثرین اور کم سے کم 537 اموات کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے غزہ کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پانچ ہزارخوراکیں فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کی گئی تھیں جن میں سے گذشتہ روز دو ہزار خوراکیں اتھارٹی نے محصور شہر غزہ میں بھیجی جسے صہیونی حکامکی جانب سے فلسطینیوں تک پہنچنے سے روک دیاگیا ہے۔