(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نضال یاسین کی صہیونی قیدکے آخری سال میں اسیر کے خاندان کو خدشہ ہے کہ صہیونی حراستی انتظامیہ مختلف رکاوٹوں سے اسیر کی حراستی مدت میں مزید اضافہ کر دیگی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین میں نابلس سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ فلسطینی نضال یاسین عنتری کی قابض جیل کی غیرقانونی انتظامی حراست کو 19سال مکمل ہوگئے جس کے بعداسیر کے خاندان کو جہاں ان کی اگلےبرس متوقع آزادی کی خوشی ہے وہیں صہیونی دھوکے باز حکام کی جانب سے کسی اور بہانے سے نضال کی حراست میں مزید توسیع کے خطرات بھی بدستور موجود ہیں جس کے مطابق صہیونی عدالت اور جیل انتظامیہ فلسطینی قیدیوں کو رہائی سے کچھ عرصہ قبل ہی نئے مقدمات میں پھنساکر دوبارہ قید کی سزا سنادیتی ہے۔
واضح رہے کہ قابض جیل حکام فلسطینی قیدیوں کوتشدد کا نشانہ بنانے کے لیے سنگین جرائم کے الزامات لگا کررہائی سے قبل ہی دوبارہ گرفتار کر لیتے ہیں جبکہ صہیونی حکام ایسے کسی ادارے کو تسلیم نہیں کرتے جو فلسطینی باشندوں کی ان غیر قانونی گرفتاریوں کو روک سکے۔