(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیلوں میں متعدد بے گناہ فلسطینی قیدی بغیر کسی جرم کے سزائیں کاٹ رہے ہیں اور اپنی آزادی کے منتظر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست کی غیر قانونی جیلوں میں قید بے گناہ فلسطینیوں میں جینن سے تعلق رکھنے والے 3 قیدی اپنی قید کے 20 ویں سال میں داخل ہوگئے۔
فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب کے ڈائریکٹر منتصر سمور کے مطابق یہ قیدی حسن راتب یونس عویس جینن کیمپ سے تعلق رکھنے والےایک اور فلسطینی قیدی عبد الکریم عویس کے بھائی ہیں جنہیں بغیر کسی جرم کے صہیونی عدالت میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
جبکہ دوسرے قیدی کفر راعی گاؤں کے مہند خالد ابراہیم شیخ ابراہیم ہیں جنہیں 24 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ، اورصلاح الدضھر گاؤں کے فادی محمد یوسف ابو علی جنھیں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔