(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ صہیونی جیلوں میں فلسطینی اسیروں کو عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے کوئی اقدامات نہیں کیئے جارہے ہیں جو سنگین جرائم میں سے ایک ہے۔
انجمن برائے فلسطینی اسیران کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں صہیونی غیر قانونی جیلوں میں مجرمانہ غفلت کے باعث عالمی وباکورونا سے متاثرہ قیدیوںمیں مسلسل اضافے کے بعد ہر پانچویں قیدی میں کورونا کے اثرات منتقل ہوئے ہیں جن میں رام ا للہ کے رہائشی 56 سالہ فلسطینی قیدی خالد غيظان کی حالت انتہائی نازک صورت اختیار کر گئی۔
خالد غزان کی تشویش ناک حالت کے بعدصہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سےقیدی کوصہیونی سپتال سورو منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انجمن برائے فلسطینی اسیران کے نمائندے کے مطابق کورونا سے متاثرفلسطینی قیدی خالد غيظان کو اس قبل بھی شدید بگڑتی حالت کے پیش نظر ہسپتال لایا گیا تھا تاہم غاصب صہیونی جیل انتظامیہ نے خالد غزان کی حالت سبھلتے ہی طبی سہولیتات منقطع کر دی تھیں جس کے باعث وائرس سے متاثرہ قیدی کی حالت خطرناک حد تک بگڑ گئی ہے۔