(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عماد السوار صہیونی قید میں 47ویں دن بھی اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ان کی انتظامی حراست کے خلاف احتجاج کو منظور کیا جائے اور انہیں بلا جواز صہیونی قید سے آزاد ی ملے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقے اریحا سے تعلق رکھنے والے37 سالہ فلسطینی قیدی عمادالسوارنے صہیونی جیل عسقلان میں اپنی غیر قانونی حراست کےخلاف رہائی کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد مسلسل 47 روز سےجاری بھوک ہڑتال کو رہائی یاموت تک جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ عماد السوار صہیونی قیدمیں 47ویں دن بھی اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ ان کی انتظامی حراست کے خلاف احتجاج کو منظور کیا جائے اور انہیں بلا جواز صہیونی قید سے آزاد ی ملے۔
واضح رہے کہ عماد السوار کے ساتھ صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے مجرمانہ غفلت کا سلوک روا رکھا جارہا ہے جس کے باعث اسیر کمزوری کی وجہ سے پیٹ، سر اور معدے میں شدید پیچیدگیوں کا سامنا کررہا ہے اور انکا وزن مسلسل کم ہورہا ہے۔