(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے پیش نظرگرم موسم میں جلدی امراض میں مبتلا فلسطینی قیدی کی حالت میں مزید بگاڑ کا امکان ہے۔
کلب برائے فلسطینی قیدی کی جانب سے گذشتہ روز جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی جیلوں میں غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت قید کیے گئے ضلع جینن سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ فلسطینی قیدی عماد حسن ربيعہ کوصہیونی جیل کے نامناسب ماحول میں جلدی بیماری لاحق ہوگئی ہے جس کی وجہ سے وہ شدید خارش ،سوجن اور پورے جسم پردانوں کے باعث تکلیف میں ہیں جبکہ گرمیوں کے سخت موسم میں اس بیماری کے تیزی سے پھیلنے کابھی خدشہ بڑھ گیا ہے جسے صہیونی جیل انتظامیہ مسلسل نظر انداز کر تے ہوئے مجرمانہ غفلت کا کھلا ثبوت دے رہی ہے۔
رپورٹ کے مطا بق صہیونی جیل حکام فلسطینی قیدی عماد حسن ربیعہ کی بگڑتی ہوئی صحت کی حالت کو بھی جان بوجھ کر نظرانداز کررہے ہیں اور انہیں کسی قسم کی طبی امداد فراہم کرنے سے گریزاں ہے جو کہ قیدی کی حالت میں مزید بگاڑ کا سبب بن رہا ہے۔