(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو مسجد اقصی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے آزاد کردیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست میں مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی فلسطینی نوجوان جہاد قوس کو صہیونی جیل حکام کی جانب سے 6 ماہ تک مسجداقصی میں داخلے پر پابندی کی شرط پر رہا کردیا گیا ۔
واضح رہے کہ1برس کے قریب صہیونی فوج نے جہادقوس کوصہیونی فوج اور فلسطینی شہریوں کے مابین جھڑپوں کےدوران صہیونی غیر قانونی حراستی مرکز میں منتقل کیا تھا جہاں فلسطینی نوجوان پرکوئی جرم ثابت نہ ہونے کے باوجود اسے مسلسل کئی ماہ تک تشددکا نشانہ بنایا جاتا رہا جس کے بعد بالآخر صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو مسجد اقصی سے جلا وطن کرتے ہوئے رہا کر دیا ہے۔