(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی حکام کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما شکری خواجہ کو 7 سال قید کے بعد رہا کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی جیل حکام کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنماشکری خواجہ کو 7 سال قید کے بعد رہا کردیا۔
صہیونی غیر قانونی زندانوں میں سات برس اسیری کےدوران شکری خواجہ کو اسرائیلی تنظیم برائے داخلہ سیکیورٹی شن بیت کی فراہم کردہ معلومات کے نتیجے میں متعدد بار تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا جبکہ رشتہ داروں اور اہل خانہ سے ملاقات پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں۔
صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی رہنما کو گرفتاری کے بعد کچھ ماہ کے لیے انتظامی قید کے تحت مجیدو جیل میں بھی اسیری کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں، بعد ازاں ان کی قید کی مدت میں مزید توسیع کرتے ہوئے 7 برس مقرر کر دی گئی تھی۔