(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں جیل حکام نے فلسطینی نوجوان پر بغیر کسی جرم کے وحشیانہ تشددکیا اور متعدد مرتبہ دوسرے قیدیوں سے علیحدہ کر کے ہفتوں نظر بندی کی سزا ئیں دیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں قائم غیر قانونی صہیونی زندانوں میں 5 برس تشدد اور نظر بندی جیسی ذہنی اور جسمانی تکلیفیں جھیلنے والا فلسطینی نوجوان محمود محمد بالآخر رہا ہو کر اپنے خاندان سے جاملا۔
واضح رہے کہ صہیونی زندانوں میں مسلسل تشدد اور نظر بندی کے باعث نوجوان کی ذہنی حالت پر مضر اثرات پڑے ہیں تاہم رہائی پانے والے فلسطینی نوجوان اورا ن کا خاندان غیر قانو نی اسرائیلی حراست سے آزادی حاصل کر نے پر پروردگار کےشکر گزار ہیں۔