(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بے گناہ فلسطینی نوجوان پر صہیونی حکام کے خلاف کالعدم تنظیم کے سہولت کار کی حیثیت سے کام کر نے کا الزام عائد کیا تھا جو ساڑھے تین سال کے عرصے میں بے بنیاد ثابت ہوا جس کے بعد نوجوان کو صہیونی زندان سےرہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبو ضہ فلسطین میں صہیونی عدالت کی جانب سے جبالیا کیمپ کے رہائشی 20 سالہ معاذ المدہون ساڑھے 3 سال کی نظربندی کے بعد رہا کردیا گیا۔
صہیونی فوج کی جانب سے بے گناہ فلسطینی نوجوان کو گھر سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر صہیونی حکام کے خلاف کالعدم تنظیم کے سہولت کار کی حیثیت سے کام کر نے کا الزام عائد کیا تھا جو ساڑھے تین سال کے عرصے میں بے بنیاد ثابت ہوا جس کے بعد قابض جیل حکام نے معاذ المدہون کو رہا کر دیا تاہم صہیونی جیل میں قید کے ان برسوں میں معاذ المدہون پر الزامات کو زبر دستی قبول کر انے کے لیے وحشیانہ تشد جا ری رہا۔