(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی ماہی گیر مقرر کردہ حدود میں رہتے ہوئے مچھلیوں کے شکار می مصروف تھے اس دورن اسرائیلی بحریہ نے چاروں جانب سے گھیر کر اغواکرلیا۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں فلسطینی ماہی گیر یونین کے سربراہ نذار عیاش نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز صہیونی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں کو اس وقت اغواکیا جب وہ قابض ریاست کی جانب سے مقررکردہ سمندری حدود میں رہتے ہوئے اپنےروزگار کا انتطام کررہے تھے۔
انھوں نےبتایا کہ اسلحے سے لیس قابض اسرائیلی بحریہ نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے ساحل سے فلسطینی ماہی گیروں کی دو کشتیوں کو گھیرے میں لیا اور کشتیووں میں موجود تمام ماہی گیروں کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ غزہ کے ماہی گیروں کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیاں روزانہ کی بنیاد پر ہوتی ہیں جہاں ماہی گیر گرفتار ، زخمی یا ہلاک ہو جاتے ہیں، بعض اوقات انکی کشتیاں بھی ضبط کر لی جاےی ہیں جو انکا واحد ذریعہ آمدن ہے۔