(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نیتن یاھو نے گذشتہ ہفتے خلیج عمان میں صیہونی ریاست کے ایک مال بردار بحری جہاز پر ہونے والے دھماکے کو ایران کی جانب سے حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ واضح ہے کہ یہ ایرانی آپریشن تھا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار کنیسٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاھون نے خلیج عمان میں صیہونی ریاست کے ایک مال بردار بحری جہاز ‘ایم وی ہیلیوس’ پر ہونےوالے دھماکے کو ایران کی جانب سے حملہ قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ ہمیں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ حملہ ایران کی طرف سے کیا گیا تھا جیسا کہ ماضی میں بھی دیکھا گیا ہے۔
حملے پر اسرائیل کے ردعمل کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر نیتن یاھو نے اپنے پرانے بیان کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کو کسی صورت بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنےدے گا ہم پورے خطے میں ایران سے نبردآزما ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے خلیج عمان میں اسرائیل کے ایک مال بردار بحری جہاز ایم وی ہیلیوس پُراسرار دھماکا ہوا ہے تاہم حیران کن طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بحری جہاز کو دھماکے کے بعد دبئی کی بندرگاہ پر مرمت کے لیے لنگر انداز کیا گیا ہے جہاں مرمت کا کام جاری ہے تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
|
|||