(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی جیل میں 30 برس گزارنے والے یہودی جاسوس جوناتھن پولارڈکی سر براہی میں درجنوںشر پسند صہیونی آباد کاروں نےنابلس میں حضرت یوسؑف کے مقبرے پر دھاوا بول دیا۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح سویرے درجنوں صہیونی شر پسندآباد کاروں نے نابلس شہر میں واقع یوسف علیہ السلام کے مقبرہ پر دھاوا بول کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
صہیونی آبادکاروں کی اس منظم شر پسند کارروائی میں20 سے زائدگاڑیوں میں اسرائیلی فوجیوں نے درجنوں صہیونیآباد کاروں کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں امریکی جیل میں 30 برس گزارنے والے یہودی جاسوس جوناتھن پولارڈ کی سربراہی میں شر کت کے مکمل مواقع فراہم کیے اور مسلمان فلسطینیوں کو طاقت کے زور پر مقدس مقبرے کے احاطے سے الگ کر دیا۔
تاہم نہتے فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج اورشر پسند عناصر کا مقابلہ کر تے ہوئے ان پر پتھراؤ کیا اوران کی گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے جس کے نتیجے میں صہیونی فوجیوں نےفلسطینی باشندوں پر بے دریغ ربر کی دھاتی گولیوں کا براہ راست استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے باعث متعدد فلسطینی شدید زخمی ہوگئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت مقامی آبادی نے ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ صہیونی فوج نے پتھراؤ کر نے والے درجنوں فلسطینی نوجوانوں کو بھی جبری حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔