(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صلیبیوں کی اینٹ سے اینٹ بجانے والے مرد مجاہد صلاح الدین ایوبی کے بیت المقدس کو فتح کرنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مسجد اقصیٰ میں رمضان المبار میں عبادات اور مذہبی رسومات پر پابندی عائد ہے۔
ماہ صیام میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ میں عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر عبادات پر پابندی عائد ہے ، مسجد اقصیٰ کے خطیب و امام الشیخ عکرمہ صبری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبار ک میں مسجد اقصیٰ میں نمازیں اور دیگر مذہبی عبادات پر پابندی سے ہر مسلمان کا دل غمگین ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ، "مقبوضہ بیت المقدس صلاح الدین ایوبی کی جانب سے صلیبیوں کو شکست دینے کے بعد مسجد اقصیٰ کو آزاد کروانے کے بعد سے ایسا نہیں ہوا ہےلیکن حالیہ وباء سے لوگوں کو بچانے کیلئے ماہ صیام نماز تراویح اور جمعہ کی نماز سمیت دیگر عبادات کو مسجد کے اماموں ، چند محافظوں ، اور محکمہ اسلامی اوقاف کے ملازمین تک ہی محدود کردیا گیا ہے ۔