(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکا کی جانب سے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان امن کیلئے پیش کردہ منصوبے صدی کی ڈیل کے ابتدائی مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں فلسطینیوں کے قانونی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منگل کے روز پیش کردہ نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل میں صرف فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کیا گیا ہے۔
انھوں نےکہا کہ ہم امریکی امن معاہدے کاباریک بینی سے جإئزہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم ابھی تک اس منصوبے میں صرف فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کے سوا کچھ نہیں نظر آرہا ہے ، عرب لیگ امن کو یقنی بنانے کی خاطر کسی بھی سنجیدہ کوشش کے لیے کشادہ دلی سے تیار ہے ۔