(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین نے امریکی صدر ٹرمپ کے تیار کردہ امن منصوبے صدی کی ڈیل کو درحقیقت اسرائیل کا منصوبہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نام نہاد سازشی امن منصوبے کا مقصد مسئلہ فلسطین کو اپنی مرضی کے مطابق حل کرنا ہے۔
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی ڈیل دراصل اسرائیل کا منصوبہ ہے جس کا مقصد تنازع کو اپنی مرضی کے مطابق حل کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کا سازشی منصوبہ کئی سال سے تیاری کے مراحل سے گزرا ہے ، اس پرعمل درآمد سے قبل فلسطین، عرب اور عالمی سطح پر ایسے حالات پیدا کیئے گئے جو اس منصوبے پر عمل درآمد کیلئے ساز گار ہوں
بیان میں مزید کہاگیا ہےکہ عرب ممالک کے داخلی سیاسی نظام میں کم زوریاں، عرب حکومتوں اور ان کی عوام کےدرمیان پائے جانے والے اختلافات اور عرب حکومتوںکی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کی کوششیں سنچری ڈیل کو ہموار کرنے کا حصہ ہیں۔
عوامی محاذ نے تنظیم آزادی فلسطین پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمتی عمل ختم کر کے قومی یکجہتی کی طرف واپس آئے۔