(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ میری یہاں اس اہم دن کے موقع پر موجودگی دونوں طرف کے عوام کے تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ میزبان ملک الجیریا کے صدر کی جانب سے دی گئی دعوت پر حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے الجیریا کے ساٹھویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں شرکت کی ، اسماعیل ھنیہ نے صدر کی طرف سے دعوت دیے جانے کو سراہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج اس پروقار تقریب میں میری شرکت دونوں طرف کے عوام کے تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ میری یہ شرکت فلسطینی عوام کی طرف سے الجیریا کے ساتھ تعلقات اور اس کے کردار پر فخر کا بھی اظہار ہے جو الجیریا فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کے لیے حمایت میں ادا کرتا ہے۔ الجیریا کا انقلاب ہم اہل فلسطین کے لیے ،عرب دنیا اورپوری مسلم قوم کے لیے متاثر کن ہے۔