(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس میں انتخابات کےانعقاد کی اجازت نہ ملنے پر دوسرے علاقوں میں بھی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں صدر محمود عباس کی جانب سے خطاب میں فلسطینی علاقوں میں باقاعدہ طورپر انتخابات متلوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس میں انتخابات کےانعقاد کی اجازت نہ ملنے پر دوسرے علاقوں میں بھی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں تاہم انتخابات کر نے کے صدر کے اس فیصلے کو دوسری فلسطینی سیاسی جماعتوں نےمسترد کر دیاہے ۔
دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کا فلسطین میں انتخابات کے انعقاد کو ملتوی کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے اور اس کے اثرات ونتائج کی تمام ذمہ داری تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی پرعائد ہوگی۔