(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) درجنوں شرپسند یہودی نے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور اشتعال انگیز نعروں کے ساتھ مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز درجنوں یہودی جنونیوں نے باب رحمت سے داخل ہوتے ہئے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ، قبلہ اول پردھاوابولنے والوں میں یہودی طلباوطالبات سمیت مذہبی پیشوااور قابض ریاست کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاربھی شامل تھے جنہوں نے اسلام مخالف اشتعال انگیز نعروں کےساتھ مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ۔
فلسطینی اوقاف نے شرپسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض ریاست اپنے اشتعال انگیز اقدامات سے امن کے تمام راستے بند کررہی ہے ۔