(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) درجنوں شرپسند یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے کے روز واسرائیلی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت یہودی مذہبی پیشواؤں پر مشتمل درجنوں شرپسند یہودیوں نے باب رحمت سے داخل ہوتے ہوئے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سے یہودی مذہبی جنونیوں کی جانب سے حکومتی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ پردھاوؤں اور بے حرمتی کے سلسلوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہےجبکہ فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ سےبے دخل کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔