(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند مسلح صیہونی آبادکاروں کے ایک گروپ نے العيزریہ میں فلسطینی بدوؤں پر حملہ کیا اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
مقامی ذرائع سے حاصل تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شرپسند صیہونی آبادکاروں کے مسلح گروہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی علاقے العيزریہ میں جبل البابا کے مقام پر فلسطینی بدوؤں کی آبادی پر حملہ کیا انھیں زخمی کیا اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا
اس کمیونٹی کے نمائندے ، "عطا الله مزارعہ ” نے بتایا کہ مسلح آباد کاروں کی بڑی تعداد نے حملہ کیا اور رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب مسلح آبادکاروں نے اس مقام پردہشتگردانہ اقدامات کئے اور ایک منتظم حملہ کیا ۔
واضح رہے کہ جبل البابا مقبوضہ بیت المقدس کے مضافات میں واقع وہ علاقہ ہے جہاں صیہونی ریاست صیہونی آبادکاروں کیلئے "معالیہ أدوميم” اور "E1” صیہونی بستیوں کو مقبوضہ بستی سے ملانے کیلئے تعمیر کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔