(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں کورونا وائرس کے باوجود قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں شرپسند صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز قابض صیہونی فوج اور پولیس کے حفاظتی حصار میں درجنوں شرپسند صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی، صیہودی آبادکاروں میں یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنو ں دیگر یہودیوں نے قبلہ اول میں داخل ہوکریہودی مذہی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور اسلام مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کی ۔