(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )شرپسند صیہونی آبادکاروں کا قابض ریاستی سرپرستی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے ، درجنوں یہودی مذہبی جنونیوں نے گزشتہ روز بھی مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسلمان عباد ت گزاروں کو مسجد سے بے دخل کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز جعرات کی صبح صیہونی پولیس اور فوج کے حفاظتی حصارمیں درجنوں شرپسند صیہونی غیر قانونی آبادکاروں نے یہودی مذہبی پیشواء کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا ، شرپسند صیہونی آبادکاروں میں یہودی طلباو طالبات سمیت حکومتی عہدیدار اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نا م پر مسجد اقصیٰ میں جوتوں سمیت داخل ہوکر مسلمانوں نے دوسری مقدس ترین مقام کی بے حرمتی کی ۔
شرپسند یہودی آباد کاروں نے اس دوران تلمودی گیت گائے اور اسلام اور عرب کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کی ۔