(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے ڈرون طیارے نے قنیطرہ گورنری میں واقع خضر نامی شہر کے جنوبی دروازے پر ایک کار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شامی فوج ساتھ مل کرکام کرنےوالا ایرانی عہدیدار شہید ہوگیا۔
شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن کے مطابق صیہونی فوج کے ڈرون طیارے نے قنیطرہ گورنری میں واقع خضر نامی شہر کے جنوبی دروازے پر اسد رجیم کی وفادار’ملٹری سیکیورٹی’ برانچ میں بنیادی ڈھانچے کے پروگرام میں اہم ذمہ داریاں انجام دینے اور لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ساتھ کام کرنے والے ایرانی عہدیدار عماد الطویل کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دیگر اہم عہدیداران کے ساتھ قیطرہ گورنری سے باہر نکل رہا تھا ۔
صیہونی ریاست کی جانب سے اس واقعے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی تاہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق عماد الطویل شام میں ایران کے انفراسٹرکچر کا اہم الطویل ذمہ دار تھا۔ اس انفرااسٹرکچر کواسرائیلی اہداف پر حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔