• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سرزمین فلسطین اور اس کے شہری برائے فروخت نہیں ،ترکی  

بدھ 29-01-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
سرزمین فلسطین اور اس کے شہری برائے فروخت نہیں ،ترکی  
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترکی نے امریکا کے پیش کردہ امن منصوبے کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ منصوبہ دو ریاستی حل  پر مبنی کوششوں کو ختم کرنے اور فلسطینی علاقوں  پر غاصبانہ قبضے کی  سازش ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کے امن منصوبے کے  نام پر پیش کردہ نام نہاد صدی کی ڈیل پر ترکی کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان امریکی صدر کے تیارکردہ نام نہاد امن منسصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر زمین فلسطین اور اسکی عوام قابل فروخت نہیں  ہے،القدس ہمارے لیے سرخ لکیر ہے  اور ترکی  اسرائیلی مظالم   کو جائز قرار دیے جانے  والے ہر اقدام کی مذمت اور مخالفت  کرتا ہے ، برادر فلسطینی  عوام  کی حمایت ہمارا  فرض ہے اور حکومت ترکی، ایک آزادفلسطینی ریاست کے قیام کےلیے  یہ حمایت جاری رکھی گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی امن منصوبہ میں فلسطینی اراضی چوری کرنے اور اسرائیلی ریاست کی قیمت پر فلسطینی ریاست کے قیام کو دبانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، پیش کردہ امن منصوبہ فلسطینی ریاست کے تصور کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ فلسطین  کےلیے ناقابل قبول کوئی بھی منصوبہ ترکی بھی مسترد کرتا رہے گا کیونکہ  غاصبانہ پالیسیوں  سے مشرق وسطی میں  امن کا قیام ممکن نہیں ہوگا۔

Tags: القدسترک وزارت خارجہسرخ لکیرصدی کی ڈیلغاصب ریاستفسلطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.