(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی طالبہ بیان فرعون ، کو 11 مارچ، 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف حتمی فیصلہ جاری ہونے سے قبل اسے 21 ماہ کے لئے حراست میں رکھا گیا تھاجبکہ 2000شیکل جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق مقبوضہ بیت المقد س کے علاقے العيزریہ سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ فلسطینی طالبہ بیان فرعون آج صبح ساڑھے تین سال صہیونی زندان میں قید کی سزا کاٹنے کے بعد رہا کردیا تھا ہے، فلسطینی طالبہ کو آج صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے علاقے الجلمہ چوکی پر ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا ۔