(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سابق فلسطینی وزیراعظم نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بطور امیدوار اپنے ساتھ دیگر چھ امیدواروں کے نام کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔
فلسطینی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں سابق فلسطینی وزیراعظم سلام ریاض کی جانب سے جمع کرائی گئی امیدواروں کی فہرست کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امید وار اپنے نام کی فہرست مغربی کنارے کے علاقے البیرہ اور محصور شہر غزہ میں قائم الیکشن کمیشن کے دفتر میں بدھ کی رات تک جمع کراسکتے ہیں ۔
بیان میں بتایا گیا کہ ہے کہ قانون ساز کونسل میں حصہ لینے کیلئے سلام ریاض کی جانب سے جن چھ امیدواران کے نام جمع کرائے گئے ہیں ان میں سلام فیاض ، انور زکریہ ، مکرم عباس ، جابر وشیح ،یاسر الشنطاف اور مطی طغائر شامل ہیں ۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اب تک کل 28 امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کرائی ہیں ،امید وار آج رات 12 بجے تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں اس کے بعد سے کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی ۔