(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور سابق اسپیکر یولی اڈلچائن نے بھی بینی گینٹز کو ووٹ دیا، 18 ارکان نے مخالفت میں ووٹ کیا جبکہ دیگر نے رائے شماری میں حصہ ہی نہیں لیا۔
قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی کنیسٹ میں قائد حزب اختلاف اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت بلیو وائٹ پارٹی کے سربراہ لیڈر اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے اسپیکرمنتخب ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر اسرائیل کے عبوری وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور سابق اسپیکر یولی اڈلچائن نے بھی بینی گینٹز کو ووٹ دیا، رائے شماری کے دوران 74 ارکان کنیسٹ نے بینی گینٹز کو ووٹ دیا 18 ارکان نے مخالفت کی جبکہ دیگر نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
واضح رہے کہ بینی گینٹزکو پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب کیے جانے کے بعد قابض صیہونی ریاست میں مخلوط حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی ہے، پارلیمنٹ کے اسپیکر کے عہدے کے لیے اسرائیلی کنیسٹ کے دائیں بازو کے ارکان نے بھی ان کی حمایت کی۔