(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی وزیراعظم نے کہا ہے کہ روسی صدر کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں ، دونوں ممالک شام میں ایران کے کردار کو کمزور کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر روسی بولنے والے اسرائیلیوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوہئے صیہونی وزیراعظم بیجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیل ملک شام کے شمالی علاقوں میں ایران کے کردارکو کمزور کرنے کیلئے روس کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، اسرائیل کے روس سمیت سابقہ سوویت یونین کے تمام ممالک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔
انھوں نے کہا کہ روسی صدر کے ساتھ میرے تعلقات اس لیے اہم ہیں کہ وہ ہمیں عمل کی آزادی کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں جس کی ہمیں اپنی شمالی سرحدوں پر ایران کے کردار کو محدود کرنےکی ضرورت ہے۔
סנובים גודום!
С Новым годом! pic.twitter.com/xCGyslDSB8— Benjamin Netanyahu – בנימין נתניהו (@netanyahu) December 31, 2020
انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر تمام رہ نماؤں کے ساتھ مستقل بات چیت کرتا ہوں جن میں سب سے پہلے روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور اور یوکرائن کے صدر شامل ہیں جس سے ہر ہر چند ہفتوں یا مہینوں میں بات چیت کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات اسرائیل کے تمام شہریوں کے لیے بھی اہم ہیں۔ کیونکہ وہ خطے کے استحکام اور ہماری ریاست کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔