(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال صہیونی فوج نے غزہ میں 532 مرتبہ دراندازی کی اور فلسطینی کاشتکاروں کی فصلوں کو نقصان پہنچایا۔
فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے "المیزان” کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں رواں سال 532 مرتبہ دراندازی کرتے ہوئے فلسطینی کاشتکاروں کی فصلوں کو نقصان پہنچایا جبکہ فائرنگ کرکے متعد شہریوں کو زخمی کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام غزہ کی پٹی میں پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں، صیہونی فوج نے فوجی بکتربند گاڑیوں کو بھی دراندازی کیلئے استعمال کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی کی سرحدی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں غزہ میں کسانوں کی فصلوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔