(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج اور فلسطینیوں کی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر ایک صحافی سمیت دو نوجوانوں کے سروں پر شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسط میں واقع رام اللہ شہر کے متعددعلاقوں میں پر تشددکارروائی کرتےہوئے شہریوں پر بہیمانہ تشددکیا جس کے نتیجے میں قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے مابین زبر دست جھڑپیں شروع ہوئیں۔
قابض صہیونی فوجیوں نے نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ شروع کردی،اس دوران درجنوں افراد ربر کی دھاتی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے زخمی ہوئے جبکہ تین نوجوانوں کو صہیونی فوج نے حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب قابض فوجی فورس نے شہر کے جنوب میں ام الشرايط کے علاقےپر دھاوا بولا ، اور رہائشی عمارت پر چھاپہ مارا کارروائی کی اور گھرکے اندر داخل ہوکر تلاشی کے بہانے فلسطینی باشندوں کی املاک کو توڑپھوڑ کیا جبکہ قیمتی سامان ضبط کر لیا، تلاشی کے دوران قابض فوج نے رہائشی مکین نوجوان حسن ابو شربک کو گرفتار کرلیااور اسے سرعام تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس محلے کے رہائشی نوجوانوں نے صہیونی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور فوجی گاڑیوں کے شیشے توڑ ڈالے۔
صہیونی فوج اور فلسطینیوں کی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر ایک صحافی سمیت دو نوجوانوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ان افراد کے سروں پر زخم آئے ہیں اور انہیں فوری طور پر رام اللہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ قابض فوج کی جانب سے حراست میں لیے گئے فلسطینی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔