(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے پر تشدد کارروائی کے دوران متعدد نوجوانوں کو تشدد کا نشانا بناتے ہوئے اغوا کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی شہر رام اللہ کے علاقے دیر ابو مشعل میں پر تشددکارروائی کرتے ہوئے تلاشی کے بہانے متعدد افراد کو گھروں سے نکال کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔
صہیونی فوج کی اس جارحانہ کارروائی کے نتیجے میں علاقہ مکینوں نےاسرائیل مخالف نعرے بازی کی جس کے کچھ ہی دیر بعد قابض فوجی اہلکاروں نے احتجاج کر نے والے فلسطینی باشندوں پر آنس گیس شیلنگ کی اور بد ترین تشدد کرتے ہوئے فوجی گاڑیوں میںڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیاجن کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔