(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) اردنی وزیرخارجہ ایمن سفدی نے کہا ہے کہ صہیونی حکام نے مسلمانوں کے مذہبی امور میں مداخلت بر قرار رکھتے ہوئے بیت المقدس کے تاریخی مقام دیوار براق تک رسائی کے لیے آہنی سیڑھی تیارکرلی ہے جس کے بعد مسجد اقصیٰ کے تاریخی مقامات تک صہیونیوں کی پہنچ نہایت آسان ہوجائےگی۔
اطلاعات کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن سفادی کی جانب سے صہیونیوں کی دیواربراق اور پرانے بیت المقدس کے تاریخی مقامات تک رسائی آسان بنانے کے لیے آہنی سیڑھی بنائے جانےکی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اردن کے وزیر خارجہ ایمن سفادی کی جانب سےایک بیان میں کہا گیا ہےکہ دیوار براق اور پرانے بیت المقدس کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرنے کے لیےسیڑھی کی تعمیر اسرائیل کیا القدس اور مسجد اقصیٰ کے معاملات میں کھلی مداخلت ہےجس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے بھی اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہےکہ اردن کے دارالحکومت عمان نے القدس اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیل کی یک طرفہ کارروائیوں کو مسترد کردیا ہے۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہےکہ دیوار براق کے قریب سیڑھی کا قیام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور یونیسکو کے اعلانات کی نفی ہے۔