(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے انسداد کورونا وائرس کی مشین کی تیاری میں 250 ممالک کے انجینیروں نے حصہ لیا مگر اس کی تیاری میں صرف فلسطینی انجینیر کامیاب ہوئے ہیں جو ایک بڑا اعزاز ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی خضوری (پی ٹی یو کے) فلسطین میں اعلی تعلیم کے اداروں میں سے ایک ہے اور وزارت تعلیم اور اعلی تعلیم سے وابستہ مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں پہلی اور واحد سرکاری یونیورسٹی کے چیئرمین نور ابو الرب نے بتایا کہ یونیورسٹی کے طالبعلم اور مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین کے رہائشی دو سگے بھائیوں زید علاوہ اور مفید علاونہ نے عالمی وباء ‘کورونا’ وائرس سے بچاؤ کیلئے ٹربو اسپرے ڈیوائس’ ایجاد کی ہے جس کی مدد سے وہ اپنے قصبے کو کورونا وائرس سے بچانے میں مدد دے سکتے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ اس آلے کی تیاری کے بعد زمین میں موجود رطوبت کا پتا چلانے اور اجناس کی پیداوارکو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت فلسطینی علاقوں میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 91 تک جا پہنچی ہے اور حکومت سمیت ہر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد اس عالمی وباء سے بچاؤکےاقدامات کررہے ہیں اس سلسلے میں انسداد کورونا اسپرے ڈیوائس کی تیاری کیلئے 250 ممالک کے انجینیروں نے حصہ لیا مگر اس کی تیاری میں صرف فلسطینی انجینیر کامیاب ہوئے ہیں۔