(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے جرمن جانسلر انجیلا مرکل سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور عرب امن منصوبے کی بنیاد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل پر ثالثی کیلئے اپنا کردا ر ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
فلسطینی سرکاری خبر ایجنسی وافا کی خبر کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے ٹیلی فون پر گفتگومیں عالمی قوانین کی بنیادوں پر دو ریاستی حل کے معاملے میں جرمنی کے موقف پر جرمنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عالمی سطح پر مطلوبہ حیثیت اور عرب تحریکِ امن کی بنیاد پر مذاکرات میں جرمنی سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔
صدر عباس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر لب لائے گئے "بین الااقوامی امن کانفرس کے اہتمام اور مشرق وسطی چہار رکنی گروپ کے بھی شامل ہونے والے کثیر الجہتی ایک بین الاقوامی میکانزم کے قیام کی کوششوں کے حوالے سے آگاہ کیا ۔
اس موقع پر جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ وہ دو ریاستی حل کو بنیاد بناتے ہوئے اس کی حمایت جاری رکھیں گی اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کریں گی۔