(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن کی جارحیت کے خلاف فلسطینی قوتیں متحد ہیں، ہم فلسطین کجیلئے اپنے سفرکو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور آزادی کی حاصل کرکے رہیں گے۔
غزہ میں شہدا فلسطین انسائیکلو پیڈیا کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے،صیہونی دشمن نے غزہ کی پٹی پر حملے کی حماقت کی تو پوری فلسطینی قوم مل کر صہیونی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔
انکا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن کی جارحیت کے خلاف فلسطینی قوتیں متحد ہیں، ہم فلسطین کے لیے اپنے سفرکو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن فلسطینی قوم می صفوں میں پھوٹ پیدا کرنا اور دراڑ پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن حماس اور اسلامی جہاد مل کرصہیونی دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کریں گے
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل اسلامی جہاد اور حماس کی قیادت نے مصر میں طویل ملاقات کی تھی۔ چھ گھنٹے ہونے والی بات چیت میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور اسلامی جہاد کے زیاد النخالہ شریک تھے۔