(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہزادہ فیصل بن فرحان نے مسئلہ فلسطین کےپر امن حل کےلیے فریقین کے درمیان تعطل کا شکار امن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت ناگزیر ہے۔
العربیہ خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز مراکش کے دار الحکومت رباط میں مراکش اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنےمراکشی ہم منصب ناصر بوریطہ نے فلسطینی علاقوں میں پیشرفت ، مشرق وسطی میں امن عمل اور یمن کی صورتحال سمیت علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
سعودی عرب اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کی ریاستوں کی خودمختاری اور ان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کے عزم سمیت عرب امور کے پرامن حل کے مطالبے اور عرب ممالک کے معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کو روکنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مسئلہ فلسطین کےپر امن حل کےلیے فریقین کے درمیان تعطل کا شکار امن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت ناگزیر ہے۔