• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 6 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خان یونس: اسرائیلی طیاروں کی اشتعال انگیز پروازیں

قابض اسرائیل کی فضائی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر مزاحمتی فورسز کی کڑی وارننگ

جمعرات 06-11-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
خان یونس: اسرائیلی طیاروں کی اشتعال انگیز پروازیں
0
SHARES
27
VIEWS

غزہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

غزہ کی مزاحمتی سکیورٹی فورسز نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیلی طیارے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کی فضاؤں میں اشتعال انگیز پیغامات پھینک رہے ہیں جن کا مقصد عام شہریوں اور مجاہدین دونوں کو نشانہ بنانا ہے۔

مزاحمتی سکیورٹی فورسز نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یہ حرکت قابض اسرائیل کی نفسیاتی جنگ کا نیا ہتھکنڈہ ہے جس کے ذریعے وہ میدانِ کارزار میں انتشار پیدا کرنا، معلومات اکٹھی کرنا اور مجاہدین کے عزم و شعورِ سکیورٹی کو متزلزل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بیان میں تمام شہریوں اور مزاحمتی کارکنوں سے انتہائی ہوشیاری اور چوکسی برتنے کی اپیل کی گئی۔

بیان میں زور دیا گیا کہ ہر کارکن ذاتی سکیورٹی کے تقاضوں کی سختی سے پابندی کرے، صرف محفوظ اور خفیہ رابطے کے ذرائع استعمال کرے، حساس معاملات پر فون یا عام ایپلی کیشنز کے ذریعے گفتگو سے گریز کرے اور اپنے آلات پر سکیورٹی نوعیت کی تصاویر یا مراسلات محفوظ نہ رکھے۔

مزید ہدایت کی گئی کہ روزمرہ کے راستوں میں تبدیلی لائی جائے، طیاروں کی سرگرمی کے اوقات یا کھلے علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے اجتناب کیا جائے، عام گفتگو میں احتیاط برتی جائے اور کسی حساس مقام پر فوٹو یا ویڈیو بنانے سے پرہیز کیا جائے۔

مزاحمتی فورسز نے زور دیا کہ دشمن کی جانب سے نشر کیے جانے والے اشتعال انگیز پیغامات کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جائے، اور ان کا سامنا صرف سکون، بیداری اور رازداری سے کیا جائے کیونکہ انہی اصولوں پر عمل مزاحمت کے سکیورٹی محاذ کا پہلا دفاعی حصار ہے۔

قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ پر نسل کش جنگ سات اکتوبر سنہ2023ء سے بدستور جاری ہے۔ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود قابض فوج نے تقریباً دو سو بار معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں جن میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے اور رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا۔

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 68 ہزار 865 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار 670 زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق غزہ کی تعمیرِ نو پر تقریباً 70 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.