(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حماس کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کا بیان نامعقول ہے جو امن کے کسی ممکناء موقع کو بھی ضائع کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاست کے ظلم و جبر کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے صیہونی ریاست میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کے بیان جس میں انھوں نے مغربی کنارے میں غیر قانونی صیہونی آبادکاری کو تیز کرنے کی خواہش کا اظہا رکیا ہے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر کا بیان نامعقول اور امن کے کسی ممکناء موقع کو ضائع کرنے کا سبب بن سکتا ہے ۔