(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے واضح کیا ہے کہ تنظیم فلسطینی قوم کے دفاع اور تحفظ میں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے ہرگز بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔
قابص صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے اپنے ایک جاری بیان میں صیہونی وزیردفاع کے بیان اور غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی فضائیہ کے حملوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ غزہ میں نہتے شہریوں پر بمباری اور ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں ہونے والے ردعمل کی مکمل ذمہ داری صیہونی ریاست پر عائد ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ جعرات کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں متعدد مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔قابض صیہونی رفوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ یہ فضائی حملے غزہ سے اسرائیلی میں راکٹ حملوں کے بعد کئے گئے تھے ۔