• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حزب اللہ کا خوف، اسرائیل کی حزب اللہ سے صلح کی درخواست

جمعرات 30-07-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
حزب اللہ کا خوف، اسرائیل کی حزب اللہ سے صلح کی درخواست
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے اہم رکن علی کامل محسن کی شہادت کے بعد اسرائیل پر حزب اللہ کے جوابی حملے کا خوف طاری ہو گیا ہے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ذریعے حزب اللہ سے صلح کی درخواست کی ہے۔

لبنان کے المیادین چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی ریاست نے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کو پیغام دیا ہے کہ ان کا علی کامل محسن کو شہید کرنے کا ارادہ نہیں تھا، انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ حزب اللہ کے رکن اس علاقے میں موجود ہے۔

گزشتہ روز صیہونی ریاست کے  وزیر دفاع نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ہم نے حزب اللہ کو پیغام بجھوایاہے تاہم انھوں نے پیغام کی نوعیت کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے ذریعے حزب اللہ کو بھیجے گئے ایک پیغام میں صیہونی حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دمشق پر حالیہ جارحیت کا مقصد حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنانا نہیں تھا۔ادھر حزب اللہ کی جانب سے بھی پیغام موصول ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم اس  حوالے سے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے  تاہم حزب اللہ نے پہلے ہی اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنے کسی بھی ایک ممبر کی شہادت کا انتقام لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ  20 جولائی کو صیہونی فضائیہ نے شام کے دارلحکومت دمشق پر جارحیت کی تھی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے رکن علی کامل محسن شہید ہوئے تھے جبکہ شام کے چھ فوجی زخمی بھی ہوئے تھے۔

Tags: اسرائیل کا خوفحزب اللہصیہونی ریاستکامل علی محسنلبنانمزاحمتی تحریک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.