• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 26 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنین میں نئی سفاکیت، اسرایئل کا مزید گھروں کی تباہی کا فیصلہ

700 مکانات مسمار کرنے کے بعد، قابض اسرائیل نے جنین میں مزید گھر گرانے کی تیاری شروع کر دی۔

بدھ 26-11-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
جنین میں نئی سفاکیت، اسرایئل کا مزید گھروں کی تباہی کا فیصلہ
0
SHARES
1
VIEWS

غرب اردن ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنین کیمپ میں 12 گھروں کو مکمل طور پر اور 11 گھروں کو جزوی طور پر منہدم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ اعلان اس فوجی یلغار کے دوران سامنے آیا ہے جو گذشتہ 312 دنوں سے مسلسل جاری ہے جس کے دوران قابض اسرائیل اب تک 700 سے زیادہ گھروں کو مکمل طور پر اُجاڑ چکا ہے۔

یہ فیصلہ جنین اور اس کے نواحی علاقوں میں قابض اسرائیل کی تباہی کی اس منظم پالیسی کے مزید بڑھنے کی نشانی ہے۔ اس پالیسی کا بنیادی مقصد وہاں کے باسیوں پر مزید دباؤ ڈالنا اور انہیں اپنے ہی گھروں سے بے دخل کرنا ہے تاکہ شہر کی آبادیاتی حیثیت کو تبدیل کیا جا سکے اور فلسطینی وجود کو کچلا جا سکے۔

جنین پر اس یلغار کے آغاز سے اب تک شہر، اس کے کیمپ اور اطراف کے دیہاتوں میں 66 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں وہ چار شہری بھی شامل ہیں جو فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت ملیشیا کی فائرنگ اور حملوں کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

قابض اسرائیل نے بار بار کے فوجی دھاووں اور توڑ پھوڑ کے بعد جنین کیمپ کے تمام رہائشیوں کو زبردستی بے دخل کر دیا جس کے بعد وہاں ایک سخت محاصرہ نافذ کر دیا گیا۔

اس جبر اور جبری ہجرت کے باوجود فلسطینی اتھارٹی اور اس کی متعلقہ اداروں نے مہاجر بننے والے شہریوں کو بنیادی سہولیات تک فراہم کرنے سے انکار کیا۔ جن خاندانوں کے گھر مسمار کر دیے گئے انہیں کرایہ تک فراہم نہیں کیا گیا۔ متاثرین نے سرکاری اداروں کی اس بے حسی کو اپنی اذیت میں اضافے کے مترادف قرار دیا۔

اسی ناانصافی کے خلاف شہریوں نے کئی احتجاجی مظاہرے کیے تاکہ وہ اتھارٹی کی غفلت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا سکیں۔ تاہم اس احتجاج کو بھی دبانے کی کوشش کی گئی اور فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ اس رویے کی وسیع پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے کیونکہ ایک ایسے وقت میں جب عوام قابض اسرائیل کی جارحیت سے تباہ حال ہیں ان کے ساتھ ریاستی جبر اور گرفتاریوں کا سلوک مزید ظلم کے مترادف ہے۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.